بھارتی فوج کی ایل او سی پر دوبارہ اشتعال انگیزی، 2خواتین سمیت 3شہری زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی فوج کی ایل او سی پر دوبارہ اشتعال انگیزی، 2خواتین سمیت 3شہری زخمی
بھارتی فوج کی ایل او سی پر دوبارہ اشتعال انگیزی، 2خواتین سمیت 3شہری زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر ایل او سی پر اشتعال انگیزی کی گئی، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے علاقے رکھ چری سیکٹر میں شہری آبادی کونشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ بھارتی فوج کی جانب سے رکھ چری سیکٹر میں کی جانے والی فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہو گئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے شہری اکھوری گاؤں کے مکین ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے بھارت کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

Related Posts