سرجانی کی مجبور ضعیف خاتون بے بسی کی تصویر بن گئی، فٹ پاتھ پر برتن بیچنے پر مجبور

تازہ ترین

تازہ ترین

سرجانی کی مجبور ضعیف خاتون بے بسی کی تصویر بن گئی، فٹ پاتھ پر برتن بیچنے پر مجبور
سرجانی کی مجبور ضعیف خاتون بے بسی کی تصویر بن گئی، فٹ پاتھ پر برتن بیچنے پر مجبور

کراچی: سرجانی ٹاؤن کی مجبور ضعیف خاتون غربت کے ہاتھوں مجبورہوکر بے بسی کی تصویر بن گئی، خاتون نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے اپنی روداد سنائی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دعوے کئے تھے کہ ریاست مدینہ میں مجبور خواتین کو بھی روزگار ملے گا، مگر میں اپنے حالات سے مجبور ہوکر فٹ پاتھ پر برتن بیچنے پر مجبور ہوں۔

خاتون نے اپنی روداد سناتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر جب صحت مند تھے تو کماتے تھے مگر اچانک وہ بیمار ہوگئے، انہیں گردوں اور دل کی تکلیف ہے، اس لئے وہ کوئی کام نہیں کر پارہے ، مجبوراً مجھے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے فٹ پر پلاسٹک کے برتن فروخت کرنے پڑ رہے ہیں۔

https://www.facebook.com/mmnewsdottv/videos/343328890451970/

انہوں نے کہا کہ میری دو بیٹیاں ہیں، ایک بیٹی شادی شدہ ہے وہ بھی گھر پر ہے، اس کے اوپر دو لاکھ کا قرضہ ہے، اگر کوئی میری مدد کرتے ہوئے وہ قرضہ اتار دے تو اس کا احسان نہیں بھولوں گی۔

خاتون نے کہا کہ میں روزانہ کبھی چار سو، کبھی پانچ سو اور کبھی کچھ بھی نہیں کما پاتی، مجھے اپنے بیمار شوہر کے لئے دوائی بھی لینی ہوتی ہے، میں سرجانی سے آتی ہوں اور بولٹن مارکیٹ سے پلاسٹک کے برتن خرید کر بیچتی ہوں۔

بزرگ خاتون نے اعلیٰ حکام سے درد مندانہ اپیل کی کہ خدارا میرے لئے کسی روزگار کا بندوبست کیا جائے، یا میری بیٹی کے اوپر جو دو لاکھ کا قرضہ ہے وہ اتارا جائے، تاکہ میں کچھ سکھ کا سانس لے سکوں۔

Related Posts