سیالکوٹ کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
قومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ موٹرا کے حدود میں پیش آیا، واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی جہاں متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے اجتماعی زیادتی میں ملوث تمام نامزد چار ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی علی سلہری نامی شخص سے دوستی تھی جس نے اسے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بلایا، جہاں اس نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کی۔
ایف آئی آر کے مطابق علی سلہری ، شاہ زیب، روحیل اور علی حیدر نامی ملزمان نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور اس دوران واقعے کی ویڈیوز بھی بنائیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پنجاب کے علاقے فیصل آباد کے چک نمبر 7 میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ طور پر چار افراد نے اجتماعی زیادتی کی۔
پولیس کے مطابق 19 سالہ لڑکی گزشتہ دو سال سے مون نامی شخص کے گھر کام کر رہی تھی۔ مون اور اس کا ساتھی اسے حمیرہ نامی خاتون کے گھر لے گئے جہاں لڑکی کے ساتھ کئی بار زیادتی کی گئی۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ لڑکی حاملہ ہو گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








