زمین پھٹی نہ آسمان گرا، پنجاب میں بیٹی پیدا کرنے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

تازہ ترین

تازہ ترین

Woman dead after speeding car hits three in Karachi
ONLINE/ FILE PHOTO

پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں پانچویں بیٹی کو جنم دینے پر شوہر اور سسرال والوں نے تشدد کرکے ایک خاتون کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق دلخراش واقعہ بہاولنگر میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ شمائلہ بی بی نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔جوڑے کے دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں تاہم مقتولہ کو جہیز اور بیٹیوں کی پیدائش پر اپنے شوہر اور سسرال والوں کی جانب سے جسمانی تشدد کا سامنا تھا۔

شمائلہ نے جب پانچویں بیٹی کو جنم دیا تو ملزم اور اس کے گھر والے مشتعل ہو گئے اور خاتون کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا جس سے اس کی جان چلی گئی۔

مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تھانہ سٹی بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ملزم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔مقتول خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Related Posts