ڈنمارک میں قرآن کو بے حرمتی سے بچانے والی خاتون پر حملہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈنمارک میں قرآن پاک کو بے حرمتی سے بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون پر بھی ملعون افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

ڈینش پیٹریاٹس نامی گروپ نے گزشتہ دنوں ڈنمارک کے دار الحکومت کوپن ہیگن میں دو مرتبہ قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی جس کے خلاف مسلم دنیا میں بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے والے روز کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک خاتون کو قرآن پاک کو بے حرمتی سے بچانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بڑی عمر کی خاتون قرآن پاک کو بے حرمتی سے بچانے کے لیے ساتھ اٹھا کر لے جاتی ہے تاہم اسی دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے افراد اس خاتون پر حملہ آور ہو جاتے ہیں اور اسے زمین پر گرا کر اس سے قرآن پاک چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مدد کے لیے پولیس کو بھی پکار رہی ہے لیکن ڈچ پولیس بجائے خاتون کی مدد کرنے اور قرآن پاک کو بے حرمتی سے بچانے کے اس خاتون کو ہی حراست میں لے لیتی ہے۔

Related Posts