سکھر: قومی شاہراہ پر مسافر وین اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے،ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ایس ایس پی عرفان سموں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسافر وین رحیم یار خان سے کراچی جارہی تھی کہ سانگی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ وین الٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق حادثے کے مزید 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔