ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا کو 5 وکٹوں ہراکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا کو 5 وکٹوں ہراکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا کو 5 وکٹوں ہراکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کراچی: ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 کے اہم میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو 5وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

بنگلا دیش کے سلہٹ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ میں 113 رنز کا ہدف قومی ویمنز ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں پہلے کھیلتے ہوئے 112 رنز اسکور کئے، کپتان چماری اتاپتو نے سب سے زیادہ 41 رنز کی اننگز کھیلی، اوشادی رانا سنگھے 26 سکور بناکر دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے عمیمہ سہیل نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 13 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، طوبیٰ حسن نے 2 اور ندا ڈار نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

مزید پڑھیں:شاہین آفریدی کی فٹنس بحال، قومی اسکواڈ میں جوائننگ کیلئے تیار

پاکستان ویمنز ٹیم نے 113 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19 اعشاریہ 5 اوورز حاصل کرلیا، عائشہ نسیم نے مسلسل دو چھکے لگا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

Related Posts