خواتین کرکٹ لیگ کے آغاز سے پاکستان ویمن کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا، ڈینی ویاٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: انگلینڈ کی تجربہ کار ویمن کرکٹر ڈینی ویاٹ نے کہا ہے کہ خواتین کرکٹ لیگ کے آغاز سے پاکستان ویمن کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا۔

ڈینی ویاٹ نے کہا کہ خواتین کرکٹ لیگ کے آغاز سے پاکستان ویمن کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا، نوجوان کرکٹرز کیلئے تجربہ کار پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا اہم ہے، زندگی میں آپ ہر موقع پر سیکھتے ہیں، کرکٹ میں بھی ایسا ہی ہے، مجھے دیگر لیگز کھیلنے کا موقع ملا جس سے میرا کھیل کافی بہتر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ منیبہ علی کافی باصلاحیت پلیئر ہیں، وہ کافی آگے جائیں گی، امید ہے پاکستان میں سٹار کرکٹرز کو کھیلتا دیکھ اور بچیاں اس کھیل میں آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے ہرادیا

پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کے حوالے سے انگلش ویمن کرکٹر ڈینی ویاٹ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بہت کرکٹ کھیلی ہے، پاکستان کے ٹیلنٹ نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا، پاکستانی پلیئرز میں ٹیلنٹ ہے، اچھے مقابلے کی کمی ہے جو لیگ سے دور ہوجائے گی۔

ڈینی ویاٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی باؤلنگ ہمیشہ سے اچھی تھی، بیٹنگ پہلے کمزور تھی اب منیبہ اچھا کھیل رہی ہیں، امید ہے ویمن کرکٹ لیگ سے پاکستان کو اور بیٹنگ ٹیلنٹ بھی ملے گا۔

Related Posts