ذہنی معذوری کے خلاف جنگ، دُنیا بھر میں آٹزم سے آگہی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

ذہنی معذوری کے خلاف جنگ، دُنیا بھر میں آٹزم سے آگہی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
ذہنی معذوری کے خلاف جنگ، دُنیا بھر میں آٹزم سے آگہی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

 پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ذہنی بیماری (آٹزم) سے آگہی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد ذہنی معذوری پر آگہی بیدار کرکے اس کے علاج معالجے سے متعلق اقدامات اٹھانا ہے۔

آٹزم ایک ایسی ذہنی بیماری ہے جو انسانوں کی ذہنی نشوونما اور خاص طور پر سیکھنے کے عمل کو متاثر کرکے انہیں اپنی ہی عمر کے دیگر افراد سے پیچھے کی طرف دھکیل دیتی ہے جس سے متاثر نوجوان 7 سالہ بچے کی طرح زندگی گزارتے ہیں۔

اس بیماری سے متاثرہ افراد بولنے، سمجھنے اور سیکھنے کی صلاحیتوں میں کمزور ہوتے ہیں۔ ماہرین تاحال آٹزم کا علاج دریافت کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ بیماری کا شکار افراد کسی اہم موضوع یا بحث کے دوران توجہ مرکوز نہیں رکھ سکتے۔

ایسے افراد اپنے جذبات و احساسات کو درست انداز میں بیان نہیں کرسکتے اور دوسروں کے جذبات سمجھنے میں بھی بری طرح ناکام رہتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آٹزم کا شکار افراد گفتگو، سوجھ بوجھ اور سماجی تعلقات استوار کرنے میں مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔

امریکا میں اسکول جانے والے ہر 59 میں سے 1 بچہ آٹزم کا شکار ہے، ماہرین کے مطابق جو لوگ 50 برس کی عمر میں اولاد پیدا کرتے ہیں، ان کے بچوں میں آٹزم کے خدشات دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: ٹرانس جینڈرز سے یکجہتی کا عالمی دن، مسائل اور ممکنہ حل

Related Posts