ورلڈکپ 2023: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز کے بڑے فرق کے ساتھ شکست دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 190 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں چھٹی جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 36 اوورز میں 167 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے بعد جنوبی افریقہ 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگیا، جبکہ نیوزی لینڈ کے 7 میچز میں 3 میں شکست کے بعد 8 پوائنٹس ہیں۔

Related Posts