ورلڈکپ: بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 230 رنز کا ہدف دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت نے انگلینڈ کو آئی سی سی ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں جیت کیلئے 230 رنز کا ہدف دے دیا۔

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے لکھنؤ کے بریسبیو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے، کپتان روہت شرما 87 رنز جوڑے اور اپنی ٹیم کے لئے کیپٹن اننگ کھیلی۔

انگلش کپتان جوز بٹلر کا ٹاس کے بعد کہنا تھا گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی آج برقرار رکھا گیا ہے۔

ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے بنگلہ دیش کو 87 رنز سے شکست دیدی

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی دکھ رہی ہے اور ہم بھی ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ ہی کرتے، آج کے میچ کے لیے اسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے جو گزشتہ میچ کھیلی تھی۔

Related Posts