ورلڈ کپ، نیدرلینڈز کے 263 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں نیدر لینڈز نے سری لنکا کو جیت کیلئے 263 رنز کا ہدف دے دیا ہے، ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

سری لنکا نے 9 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 51 رنز بنالیے، کوشل پریرا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میچ لکھنؤ کے اکانا اسپورٹس سٹی میں کھیلا جارہا ہے جہاں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قبل ازیں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش ہوگی سری لنکا کو شکست دیکر ایک اور اَپ سیٹ کریں۔

پاکستان کو آسٹریلیا سے 62 رنز سے شکست: ’بابر اعظم بڑے میچوں میں کب پرفارم کرینگے؟‘

اس موقع پر سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پہلی جیت کے متلاشی ہیں کوشش ہوگی نیدرلینڈز کو بڑے مارجن سے شکست دیں۔

نیدر لینڈز کے اسکواڈ میں کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرمجیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت اور پال وین میکرن شامل ہیں۔

سری لنکا کے اسکواڈ میں کپتان کوشل مینڈس پاتھم نسانکا، کوشل پریرا، سدیرا سماراویکراما، چرتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دشن ہیمانتھا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا اور دلشان مدوشنکاشامل ہیں۔

Related Posts