پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

وطنِ عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماحولیا ت کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد عوام میں ماحول کے تحفظ اور آلودگی کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے تحت ہر سال 5 جون کے روز یہ دن منایا جاتا ہے جبکہ دن منانے کا آغاز سن 1974ء میں کیا گیا۔ رواں برس اِس دن کا عنوان  ”فطرت کو وقت دیجئے“ رکھا گیا ہے۔

بڑھتی ہوئی فضائی، آبی اور زمینی آلودگی، سانس کے مسائل اور پھیپھڑوں اور دل سمیت مختلف اعضاء اور پورے جسم کو لاحق بڑھتی ہوئی بیماریاں عالمِ انسانیت کو فکر کی دعوت دے رہی ہیں۔

جب اِنسان کو اِس دھرتی پر اُتارا گیا، اس وقت ماحول انتہائی صاف ستھرا اور شاندار تھا جسے وقت کے ساتھ ساتھ انسان آلودہ کرتا گیا اور گھنے جنگلوں اور سر سبز چراگاہوں کا مسلسل صفایا کیا جاتا رہا۔

درختوں کی کمی، ٹریفک کے بے ہنگم شور اور مصروفیات کے انبار میں انسان کو فطرت کے ساتھ ساتھ خود اپنی ذات کیلئے بھی وقت نکالنے کی توفیق نہیں ہوتی، جس کے انسداد کی ضرورت ہے۔

ماحولیات کے عالمی دن کے موقعے پر دنیا بھر میں مختلف تقاریب، سیمینارز اور واکس کا اہتمام کیا جائے گا جن میں عالمی برادری کے سامنے گرین ہاؤس افیکٹ اور دیگر اہم ماحولیاتی مسائل کے حل پر توجہ دینے کے مطالبات رکھے جائیں گے۔ 

Related Posts