کینیا میں دنیا کی آخری مادہ سفید زرافہ کو شکاریوں نے ہلاک کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

World’s last female white giraffe killed in Kenya

نیروبی: دنیا میں کہیں بھی نہ پائے جانے والے نایاب جانوروں کے لئے ایک بڑا دھچکا ، کینیا میں دنیا کی واحد مادہ سفید زرافہ اور اس کے بچے کو شکاریوں نے ہلاک کردیا۔

دونوں زرافوں کی لاشیں مشرقی کینیا میں مسلح شکاریوں کے ہاتھوں مارے جانے کے بعد انتہائی بری حالت میں ملی ہیں۔ ان کی ہلاکت سے صرف ایک سفید زرافہ باقی رہ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پالتو جانور رکھنے والے صحت مند اور طویل زندگی جیتے ہیں۔طبی ماہرین کی رائے

جانوروں کے حقوق کے کارکنوں نے تقریبا ایک ماہ قبل آخری بار ماں اور بچے کو دیکھا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک غیر قانونی شکاروں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

Related Posts