سیمی فائنل میں بدترین شکست، روہت شرما نے بولرز پرسارا ملبہ ڈال دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سیمی فائنل میں بدترین شکست، روہت شرما نے بولرز پرسارا ملبہ ڈال دیا
سیمی فائنل میں بدترین شکست، روہت شرما نے بولرز پرسارا ملبہ ڈال دیا

آسٹریلیا: دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی، ایسے میں بھارتی کپتان نے اپنے بولرز کو قصور وار ٹھہرا دیا۔

روہت شرما کا بدترین شکست کھانے کے بعد میزبان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہت زیادہ دباؤ والا میچ تھا، ہینڈل کرنے کی صلاحیت تھی لیکن نہ کرسکے، جیت کا کریڈٹ انگلینڈ کے اوپنرز کو جا تاہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے بولرز نے صحیح جگہ پر بولنگ نہیں کی۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ناک آؤٹ مرحلے میں پریشر پر قابو پانا اہم ہوتا ہے اور آپ کسی کو سکھا نہیں سکتے کہ کیسے پریشر پر قابو پانا ہے۔آج کی شکست سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی، پلان پر عمل کرنا اصل بات تھی جو ہم نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ میرا اب بھی خیال ہے کہ بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی تاہم بولنگ میں ہم مکمل طور پر ناکام ہوگئے، یہ ایسی وکٹ نہیں تھی کہ اس پر اتنا اسکور 16 اوورز میں پورا کیا جاسکے،بھارتی بولرز نے بولنگ کا آغاز اچھا نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔انگلینڈ کا فائنل میچ اتوار کے روز پاکستان سے ہوگا۔

Related Posts