ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان پاکستان میں کام کریں گی، معاملات طے پاگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Would've visited Pak several times if we didn't have pandemic upon us: Ertugrul actress Esra

کراچی : ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے شہرت پانے والی اداکارہ ایسرا بلجیک نے کورونا لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔

ترک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے اداکارہ ایسرا بلجیک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ارطغرل غازی نشر کرنے کی اجازت دینے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شکرگزار ہوں۔

ایسرا بلجیک کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہوتے تومیں اب تک پاکستان کے کئی دورے کرچکی ہوتی لیکن جونہی کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن ختم ہوگا تو میں ضرور پاکستان آؤں گی۔

اداکارہ ایسرا بلجیک نے کہا کہ پاکستان اور ترکی میں ایک ساتھ ارطغرل غازی نشر کیا جارہا ہے اور پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر ارطغرل غازی نشر کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آنیوالے دنوں میں پاکستان کے 3 معروف برانڈز کے ساتھ کام کرنے والی ہوں اور بہت جلد میرے پاکستانی مداح مجھے اپنے درمیان پائینگے۔

مزید پڑھیں: ارطغرل کی حلیمہ سلطان ایسرا بلجیک کا فوٹو شوٹ، تصاویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی

ترک اداکارہ کا کہنا ہے کہ 3 پاکستانی برانڈز کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں اور جلد ہی میڈیا کو ان برانڈز کے ساتھ کام کی تفصیلات بتادی جائینگی۔

Related Posts