نیو یارک : دہشت کی علامت سمجھے جانے والے انڈر ٹیکر نے ریسلنگ کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا ہے ، انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کھیل سے سبکدوشی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اب رنگ میں واپس آنے کی خواہش نہیں رہی ، اس لئے میں ریٹائر ہورہا ہوں۔
واضح رہے کہ ایک وقت تھا کہ جب”ڈیڈ مین“کہلائے جانے والے دی انڈر ٹیکر کی انٹری سے ہی بڑے بڑے پہلوانوں کی حالت خراب ہوجاتی تھی ؟ لیکن گزشتہ پانچ سالوں سے انڈر ٹیکر کے عروج کے سورج کو گرہن لگا ہوا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








