یاسر نواز نے ندا یاسر کی بُری عادت بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

یاسر نواز نے ندا یاسر کی بُری عادت بتادی
یاسر نواز نے ندا یاسر کی بُری عادت بتادی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر اور اداکار یاسر نواز نے حال ہی میں اپنی اہلیہ اور میزبان ندا یاسر کی بُری عادت کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں پروڈیوسر نے دی مزیدر شو میں شرکت کی جہاں پر انہوں نے مختلف موضوعات کے بارے میں کی، اپنی اہلیہ ندایاسر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یاسر نواز نے کہا کہ اُن کی ایک بُری عادت ہے کہ وہ کوئی بھی بات مکمل نہیں سنتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور میں اکثر گفتگو کررہے ہوتے ہیں جس میں وہ میری بات کو مکمل نہیں ہونے دیتی ہیں اور اُس کا تسلسل بیچ میں سے توڑ دیتی ہیں جو کہ مجھے بہت زیادہ بُرا لگتا ہے۔

یاسر نواز نے کہا کہ وہ کبھی کبھار اِس بارے میں ندا سے سوال بھی کرتے ہیں کہ کیا میں تمہارے شو کی ریٹنگ کو خراب کررہا ہوں جو تم میری بات کو کاٹ کررہی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ندا میرا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں اور جب بھی میں اُن سے کوئی کام کہتا ہوں تو ندا فوراََ وہ کام کردیتی ہیں۔

Related Posts