یاسر شاہ کی گھومتی ہوئی گیند اور وکٹ نے بال آف سنچری کی یاد تازہ کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

یاسر شاہ کی وکٹ نے بال آف سنچری کی یاد تازہ کردی
یاسر شاہ کی وکٹ نے بال آف سنچری کی یاد تازہ کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے گال ٹیسٹ میں سری لنکن بیٹر کوسل مینڈس کو شاندار لیگ اسپن بال کرکے آؤٹ کردیا جبکہ اس وکٹ نے بال آف سنچری کی یاد تازہ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ کی گھومتی ہوئی گیند کا ویڈیو کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ہے جس میں مشہور بال آف دی سنچری سے مشابہت رکھنے والی ڈلیوری نے سب کو شین وارن کی یاد دلا دی۔

آسٹریلین بیٹر مائیک گیٹنگ کو 4 جون 1993 کو جس گیند پر شین وارن نے آؤٹ کیا، اسے بال آف دی سنچری کہا جاتا ہے، جبکہ حالیہ ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ نے بھی ایسی ہی گیند کرائی۔ 

https://twitter.com/taimoorze/status/1548944044751036417

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ یاسر شاہ لیگ اسٹمپ کے باہر گیند کراتے ہیں جو گھوم کر دائیں ہاتھ کے بیٹر کوسل مینڈس کی وکٹ لے اڑتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا اور قومی کرکٹر کی صلاحیتوں پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ 

Related Posts