اسپنر یاسر شاہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

زیادتی کیس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست کی ضمانت منظور کرلی گئی
زیادتی کیس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست کی ضمانت منظور کرلی گئی

لاہور: لیگ اسپنر یاسر شاہ کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

یاسر شاہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کی زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے۔ یاسر شاہ 16 دسمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی میں دوبارہ جوائن کرلیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔سابق ٹیسٹ اسپنر مشتاق احمد کی گزشتہ ہفتے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے تقرری کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم سر فہرست

معاہدے کے مطابق مشتاق احمد 120 روز پر مشتمل اسائنمنٹ میں ڈومیسٹک باؤلرز کے ساتھ ساتھ انڈر 16 اور انڈر 19باؤلرز کے ساتھ بھی کام کریں گے۔ ضرورت پڑنے پر مشتاق احمد قومی کرکٹ ٹیم کو بھی دستیاب ہوں گے۔

Related Posts