چڑیلز کی اداکارہ یسریٰ رضوی کی بیٹے کے ہمراہ نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

چڑیلز کی اداکارہ یسریٰ رضوی کی بیٹے کے ہمراہ نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
چڑیلز کی اداکارہ یسریٰ رضوی کی بیٹے کے ہمراہ نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یسریٰ رضوی نے بیٹے کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چڑیلز کی اداکارہ یسریٰ رضوی نے عالمِ رنگ و بو میں حال ہی میں قدم رکھنے والے اپنے بیٹے کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی محبت قرار دیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

حاملہ ہونے کے وقت اداکارہ یسریٰ رضوی نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خبر پر میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کے ڈائریکشن سے متعلق نئے پراجیکٹ پر روشنی ڈالے بغیر گزر گیا۔

میڈیا نے اداکارہ یسریٰ رضوی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبر تو دی لیکن ان کے نئے پروجیکٹ کے متعلق کوئی خبر شیئر نہیں کی گئی جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری بہت حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ 

تاہم اداکارہ یسریٰ رضوی نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے تمام مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کا نیک خواہشات کے اظہار کیلئے شکریہ ادا کیا۔

یسریٰ رضوی نے کہا کہ ایک تو کوئی میری پوری بات نہیں سمجھتا۔ آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کیلئے تہِ دل سے شکر گزار ہوں۔ مداحوں اور خیر خواہوں کی محبت اور خواہشات سے مسئلہ نہیں۔

 آج سے کم و بیش 5 سال قبل 2016 میں یسریٰ رضوی نے عبدالہادی سے شادی کی اور شوہر کی عمر اپنے مقابلے میں کم ہونے کے باعث یسریٰ رضوی عوام کی تنقید کا نشانہ بھی بنیں۔

مئی کے دوران اداکارہ یسریٰ رضوی نے اپنے ہاں پہلے ننھے مہمان کی آمد پر اسے خوش آمدید کہا۔ بچے کی پیدائش کی خبر یسریٰ رضوی نے ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ مداحوں کو خود سنائی۔

من کے موتی، وہ دوبارہ اور چڑیلز سمیت متعدد پراجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی یسریٰ رضوی ایک ڈرامہ نگار بھی ہیں۔ آخری بار انہیں ڈرامہ سیریل ڈنک میں دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے اپنی خفیہ شادی کے متعلق چپ کا روزہ توڑ دیا، اہم انکشافات

Related Posts