بغداد :عراق میں یزیدی فرقے نے اپنے اعلیٰ عالم کی وفات کے بعد ایک نیا روحانی پیشوا منتخب کرلیا۔
لالش میں ہونے والی ایک تقریب میں یزیدی فرقے نے علی الیاس کو باضابطہ طور پر اپنے نئے مذہبی رہنما بابا شیخ کے نام سے منسوب کیا۔
یزیدی مذہبی اور نسلی اقلیت ہیں جن میں سے بیشتر شمالی عراق میں رہتے ہیں،ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 5لاکھ یزیدی ہیں جو زیادہ تر عراق کے نینوا کے میدانی علاقوں میں مقیم ہیں۔
یزیدی فرقے نے داعش کے ہاتھوں سخت ظلم و ستم کا سامنا کیا ، داعش نے 2014 میں اس خطے کو اپنے قبضہ میں کیا اور ہزاروں یزیدیوں کو ہلاک کیا، غلام بنایااور ان کے ساتھ زیادتی کیں۔
جولائی میں ہیومن رائٹس گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا تھا کہ داعش کے کنٹرول کے دوران ہزاروں خواتین اور بچے شدید ذہنی اور جسمانی اذیت کا شکار رہے۔
بدھ کے روز سیکڑوں افراد نئے قائد کو عقیدت پیش کرنے کے لئے مزار پر جمع ہوئے، لالش میں منعقدہ تقریب کے لئے خصوصی لباس پہنے ہوئے تھے۔