سال 2026 کی پبلک اور آفیشل چھٹیوں کا کیلنڈر جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

چھٹیوں کا کیلنڈر
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سالانہ پبلک اور آپشنل چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کردیا، جس میں سال 2026 کے دوران تمام چھٹیوں کی تفصیل شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال 11 عام تعطیلات اور23 آپشنل چھٹیاں ہوں گی، یکم جنوری کے بعد 18 فروری اور یکم جولائی کو بینکس کی چھٹی ہوگی۔ 5 فروری یوم کشمیر، 23 مارچ کو پاکستان ڈے کے موقعے پر بھی تعطیل ہوگی۔

وفاقی حکومت کے اعلامیے کے مطابق 23،22،21 کو عیدالفطر کی متوقع چھٹیاں ہوں گی، یکم مئی لیبر ڈے اور 28 مئی کو یوم تکبیر پر بھی سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ 29،28،27 مئی  کو عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔

اس کے علاوہ 24 اور 25 جون کو نو اور 10 محرم جبکہ 14 اگست کو یوم آزادی کی تعطیل ہوگی، 25 اگست کو عید میلاد النبیﷺ، 9 نومبر کو اقبال ڈے منایا جائے گا۔ 25 دسمبر کو ملک بھر میں قائد اعظم ڈے کے موقعے پر چھٹی ہوگی جبکہ  مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر کی چھٹی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Related Posts