آپ میرے لیے چاچا نہیں، بوم بوم ہو، شاہد آفریدی کا افتخار احمد کیلئے پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد کی کھل کر تعریف کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ افتخار احمد میرے لیے چاچا نہیں ، آپ بوم بوم ہیں لیکن میری خواہش تھی کہ آپ میچ ختم کر کے یادگار اننگز بناتے۔

شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں نے بہترین کرکٹ کھیلی، شائقین کرکٹ نے خوب لطف اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں:

تیسرا ٹی 20، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں میزبان پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست ہوئی تھی، اس میچ میں افتخار احمد نے جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح کے قریب لاکھڑا کیا تھا تاہم وہ 24 گیندوں پر 60 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اور یوں گرین شرٹس محض 4 رنز سے میچ جیتنے میں ناکام رہے۔

افتخار احمد کی اننگز میں 6 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے جبکہ انہوں نے 250 کے اسٹرائیک سے بیٹنگ کی۔

Related Posts