راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے کمسن لڑکا شہید ہوگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ شب جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی اور شہری آبادی کو گولہ بارود اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ یہ اندھا دھند فائرنگ لائن آف کنٹرول کے لیپا سیکٹر میں کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے تلواری گاؤں کا رہائشی کمسن لڑکا شہید ہوگیا جس کا پاک فوج نے مؤثر بر وقت جواب دیا اور دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
Indian troops unprovoked CFV targeting civil population using Artillery, Mortars & heavy weapons in Lipa Sector along #LOC late last night. A young boy resident of Talwari village martyred due to Indian indiscriminate firing. Pakistan Army responded effectively to Indian firing.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 1, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی فورسز نے ایل او سی پر ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
بھارتی فورسز نے6 روز قبل ایل او سی کے کریلا سیکٹر میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
مزید پڑھیں:لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے خاتون شدید زخمی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








