نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ملزمان فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ملزمان فرار
نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ملزمان فرار

اسلام آباد، شہر اقتدار کے تھانہ وارث خان کے علاقے ڈھوک کھبہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، مسلح افراد نے گھر میں گھس کر لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جبکہ ملزمان ملزمان فرار ہونے میں با آسانی کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان ٹیکسلا کے رہائشی تھے، صبح تقربیاََ ساڑھے پانچ بجے لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے باعث لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ بسمہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ لڑکی بسمہ ڈانسر تھی اور آبائی علاقہ ملتان بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان میں حمزہ نامی ملزم مقتولہ کا دوست تھا، جس نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر دی، قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، جبکہ ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد سے مری جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، 4 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق قتل کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جبکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔

Related Posts