میاں بیوی کی لڑائی میں مداخلت کرنے والا نوجوان شوہر کی فائرنگ سے ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو آج

جنوبی پنجاب کے علاقے کوٹ ادو میں بیوی پر تشدد کے دوران شوہر نے خاتون کو تشدد سے بچانے والے پڑوسی نوجوان کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے پتی سلطان محمود شرقی میں ملزم گھر میں اپنی بیوی پر تشدد کر رہا تھا، اس دوران شوہر کے تشدد سے خاتون کے رونے کی آواز پر ہمسایہ نوجوان نے بیوی کو شوہر کے تشدد سے بچانے کی کوشش کی تو اہلیہ کو چھوڑ کر ملزم نے نوجوان پر فائرنگ کردی۔

لاہور میں لیڈی اسکول ٹیچر بھائی کے ہاتھوں قتل، وجہ کیا ہے؟

ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں بیوی کو تشدد سے بچانے کی کوشش کرنے والا ہمسایہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق اس افسوس ناک واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Related Posts