امارات طیارہ حادثے میں نوجوان پاکستانی خاتون پائلٹ بھی لقمہ اجل

تازہ ترین

تازہ ترین

Young Pakistani female pilot killed in UAE aircraft crash along with Indian passenger

متحدہ عرب امارات میں راس الخیمہ کے ساحل کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پاکستانی خاتون پائلٹ اور 26 سالہ بھارتی مسافر ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق، یہ طیارہ، جس میں صرف پائلٹ اور ایک مسافر سوار تھے، اتوار کو راس الخیمہ کے دارالحکومت کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوئی۔

پائلٹ کی شناخت 26 سالہ پاکستانی خاتون کے طور پر ہوئی ہے جبکہ مسافر کی شناخت 26 سالہ سلیمان الماجد کے نام سے کی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والی پائلٹ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

اہلسنت والجماعت کا 60 مقامات پر دھرنوں کا اعلان، جانتے ہیں کراچی میں کون کون سے راستے بند ہونگے؟

جاں بحق مسافر کے والدین کا تعلق ہندوستان سے ہے لیکن وہ متحدہ عرب امارات میں مقیم تھے، جہاں سلیمان کی پیدائش ہوئی تھی۔

سلیمان کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے چھوٹے طیارے کو تفریحی پرواز کے لیے کرائے پر لیا تھا۔ طیارے نے اتوار کی دوپہر تقریباً 2 بجے اڑان بھری اور کچھ ہی دیر بعد ساحل کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts