کراچی: سٹی اسکول کی 8 ویں منزل سے گر کر نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

Young Usman Ali dies after falling from 8th floor of The City School, FIR lodged
(Image: Tribune)

کراچی کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 25 سالہ نوجوان ملازم عثمان علی سٹی اسکول کے ریجنل ہیڈ آفس کی آٹھویں منزل سے گرنے کے بعد جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ خودکشی کے طور پر سامنے آیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بریگیڈ تھانے کی رپورٹ کے مطابق عثمان علی کے بھائی نے بیان دیا کہ وہ صبح 8 بج کر 15 منٹ پر گھر سے دفتر کے لیے نکلے تھے۔

ایک گھنٹے سے بھی کم وقت بعد اہلِ خانہ کو اطلاع دی گئی کہ عثمان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے اور انہیں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے تاہم جب اہلِ خانہ اسپتال پہنچے تو عثمان انتقال کر چکے تھے۔

بعدازاں انکشاف ہوا کہ عثمان نے اپنی موت سے قبل سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں ادارے کے تین افراد پر ذہنی اذیت دینے اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by T. Edit (@tribunedit)

 

اہلِ خانہ کی شکایت پر پولیس نے سٹی اسکول کی انتظامیہ کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 322 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر سٹی اسکول کے سابق ملازمین نے بھی انتظامیہ کے خلاف شکایات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کا ماحول انتہائی دباؤ والا اور پریشان کن ہے۔

ان کے مطابق اسکول کا ایچ آر سسٹم صرف کاغذوں تک محدود ہے، ملازمین سے حد سے زیادہ کام لیا جاتا ہے، معمولی غلطیوں پر سخت سزا دی جاتی ہے اور کئی بار ملازمین کو آخری تنخواہ دیے بغیر ہی نکال دیا جاتا ہے۔ اکثر اسٹاف کو ہدایات پر عمل نہ کرنے پر ملازمت سے برطرف کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف ایک قیمتی جان کے ضیاع کا سبب بنا بلکہ اس نے ملک میں نجی تعلیمی اداروں کے انتظامی اور انسانی وسائل کے نظام پر بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Related Posts