ساہیوال:جوہر ٹاؤن کے علاقے میں گھریلو ملازمہ مسماۃ آسیہ کی زبردستی آبرو ریزی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔
ذرائع کے مطابق آسیہ گھروں میں کام کرکے گزر اوقات کررہی تھی کہ بشیرتوگی ملازمت دینے کا جھانسہ دے کر اپنی بیو ی سے ملانے کے بہانے اپنے گھر لے گیا۔
جہاں اس کی بیوی کی بجائے پہلے سے موجود محمد سلیم اورحاکم علی موجود تھے، تینوں ملزمان نے گھریلو ملازمہ کو قابو کرلیااور بشیر توگی نے زبردستی آبروریزی کی اور ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ آسیہ کو کمرے میں بند کردیا۔
مزید پڑھیں:گلشن اقبال، کوچنگ سینٹر میں ساتھی کی فائرنگ سے طالبعلم قتل
آسیہ کھڑکی سے چھلانگ لگا کر پولیس کے پاس پہنچی۔ پولیس غلہ منڈی نے آسیہ کی مدعیت میں تین ملزموں کے خلاف مقدمہ 376ت پ درج کرکے ایک ملزم بشیر توگی کو گرفتارکرلیا۔جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








