اوکاڑہ: پنجاب کے شہراوکاڑہ سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں صابر پیا ٹاؤن میں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران ’باجے‘ کے استعمال پر جھگڑے میں ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول ارشد کا گزشتہ روز پڑوسی سے جھگڑا ہوا تھا۔یہ اختلاف یوم آزادی کے موقع پر باجا بجانے والے بچوں کے تصادم سے پیدا ہوا۔
جھگڑے میں شدت کے نتیجے میں گولی لگنے سے ارشد جاں بحق ہو گیا۔مقامی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد میں باجوں کی فروخت پر پابندی کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں یوم آزادی کی تقریبات کی اشیاء فروخت کرنے والے اسٹالز کھلے عام باجے فروخت کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اسلام آباد کے سٹالز پر فروخت ہونے والے باجوں کو ضبط کرنے کی ہدایت کی کیونکہ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔
کراچی میں بھی جشن آزادی کے موقع پر بچوں اور بڑوں نے بھی باجے کی وجہ سے شہریو ںکا جینا محال کررکھا تھا، گزشتہ سال بھی حکومت کی طرف سے پابندی کے اعلان کے باوجود باجے کی فروخت اور استعمال میں کوئی کمی نہیں آسکی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








