نوجوانوں کی بھی سن لی گئی، آسان قرضے اور الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکٹرک بائیکس
الیکٹرک بائیکس، علامتی فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کے لیے الیکٹرک بائیکس کی فراہمی اور آسان قرضہ اسکیموں سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں جاری منصوبوں کی پیش رفت اور آئندہ سال کے لیے نئی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی اور دیگر جدید شعبوں میں عالمی معیار کی تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت آئی ٹی عالمی تقاضوں کے مطابق جامع حکمت عملی پیش کریں، جبکہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کو نوجوانوں کی تکنیکی اور فنی تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ملکی اور بیرون ملک روزگار کے مواقع یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ نوجوانوں کے لیے مختلف آسان قرضہ اسکیموں کو ایک ہی فریم ورک کے تحت لایا جائے، جبکہ متوسط طبقے کے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے لیے وزارت صنعت سے تعاون کیا جائے۔

وزیر اعظم نے چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس کو جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

Related Posts