دنیا بھر میں یوٹیوب،جی میل کی سروس ڈاؤن، پاکستان بھی متاثر

تازہ ترین

تازہ ترین

دنیا بھر میں یوٹیوب،جی میل کی سروس ڈاؤن، پاکستان بھی متاثر
دنیا بھر میں یوٹیوب،جی میل کی سروس ڈاؤن، پاکستان بھی متاثر

کراچی: آن لائن ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی سروس دنیا بھر میں ڈاؤن ہوگئی۔سروس کے ڈاؤن ہونے کے سبب صارفین ذہنی اذیت کا شکار۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں یوٹیوب، جی میل کی سروس بری طرح متاثر ہوئی ہے جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یوٹیوب اور جی میل کی سروس ڈاؤن ہونے سے ان کے آفس کا کام اور دیگر امور متاثر ہوکر رہ گئے ہیں، صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ جی میل اور یوٹیوب کی سروس کو جلد بحال کیا جائے۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ کو بنیادی انسانی حقوق میں شامل کرنے کا مطالبہ کورونا کے باعث زور پکڑ گیا

Related Posts