سان فرانسسکو: یوٹیوب کی جانب سے اس قبل بھی اس طرح کے فیچرز متعارف کرائے جاچکے ہیں جن سے صارفین کو آمدنی کا حصول سکے، اس بار یوٹیوب نے باضابطہ اپنا پوڈ کاسٹ جاری کیا ہے تاکہ لوگوں کی بڑی تعداد اس آسکے۔
یوٹیوب نے دی اپلوڈ کے نام سے اپنے پوڈکاسٹ کی پہلی قسط پیش کردی ہے، اس پوڈکاسٹ کا پورا نام ’دی اپلوڈ: دی کریئیٹر اکانومی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ہر قسم کے تخلیق کاروں کو اظہار اور پیسہ کمانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
یوٹیوب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کے پوڈکاسٹ میں یوٹیوب کے کامیاب ترین افراد کے انٹرویو نشر ہوں گے۔ ان میں وہ اپنے سفر اور کامیابی کے ٹوٹکوں کے بارے میں صارفین کو بتائیں گے، اس طرح دی اپلوڈ لوگوں کی رہنمائی کا ایک بہترین پلیٹ فارم بھی بنے گا۔
اس عمل سے خود یوٹیوبرز کو بھی عوام کے ردِ عمل جاننے میں مدد ملے گی جس سے وہ اپنی ویڈیوز بنا سکیں گے، اس پوڈکاسٹ کی میزبانی مشہور صحافی برٹنی لیوز کررہی ہیں جو خود ’فورکلرنرڈز‘ نامی مشہور پوڈکاسٹ چلاتی ہیں۔ پہلے مرحلے میں للی سنگھ، شالب مارشل اور ایمی چو جیسے مشہور یوٹیوبر بلائے جائیں گے۔
یوٹیوب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’دی اپ لوڈ‘ کا مقصد مارکیٹنگ اور بزنس میں اضافہ کرنا ہے۔ اب ہر بدھ کو اس کی قسط نشر ہوگی اور پہلی قسط 22 ستمبر کو آن ایئر کی جائے گی۔
صارفین میں اب ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو ویڈیو کی بجائے صرف پوڈکاسٹ سننا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یوٹیوب نے پوڈکاسٹ پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔ اس کے علاوہ یوٹیوب اب سنجیدہ اور اصل موسیقی پر بھی توجہ دے رہا ہے۔تاکہ صارفین کی جس چیز میں دلچسپی ہو وہ انہیں مہیا ہوسکے۔