کورونا کیخلاف جنگ میں یوٹیوب بھی پاکستان کی مدد کیلئے آگیا، 5 ملین ڈالر دینے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

YouTube to provide $5 million for Pakistan’s anti-virus efforts

سان فرانسسکو : دنیا کا سب سے بڑا آن لائن ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب حکومت پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے 5 ملین ڈالر دے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں یوٹیوب کی سی ای او نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤپر قابو پانے کے لئے 5 ملین ڈالر دیئے جائیں گے۔

انہوں  نے کورونا وائرس کے خلاف وزیر اعظم پاکستان کے موثر اور بروقت اقدامات کی تعریف کی اور وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیوب کا ادارہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کرے گا۔ انہوں نے مہلک وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے وزیر اعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

گذشتہ ہفتے مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی تھی۔

مزید پڑھیں :سندھ میں پیر سے لاک ڈاؤن ختم نہیں ہورہا، مراد علی شاہ کا واضح اعلان

وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بل گیٹس نے لوگوں کی زندگیاں اور روزگار بچانے کے لئے حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

Related Posts