دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر صارفین نے غیر معمولی مسائل اور اہم فیچرز کے اچانک غائب ہونے کی شکایات کیں جس نے صارفین میں بے چینی پیدا کر دی۔
رپورٹس کے مطابق سب سے بڑی شکایات میں سبسکرپشنز ٹیب کا غائب ہونا اور ویڈیوز کی اشاعت کی تاریخ کا نظر نہ آنا شامل تھا۔
کئی صارفین نے بتایا کہ عام ویڈیوز اور شارٹس میں ویڈیو کے عنوان کے نیچے اور ویو کاؤنٹ کے ساتھ ظاہر ہونے والی تاریخ اب نظر نہیں آ رہی جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ انہیں یہ معلومات اب بھی نظر آ رہی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسئلہ ہر صارف پر یکساں اثر نہیں کر رہا۔
صارفین نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ سبسکرپشنز ٹیب سائڈبار سے غائب ہو گیا تھا، کچھ صارفین نے بتایا کہ یہ بعد میں دوبارہ ظاہر ہوا جبکہ دیگر نے اسے ایک نئے مقام پر دیکھا، جس سے یہ خیال پیدا ہوا کہ یوٹیوب ممکنہ طور پر فیچر کی جگہ تبدیل کرنے کے تجربات کر رہا ہے۔

ایک صارف نے بتایا کہ اس کے اکاؤنٹ میں سبسکرپشنز ٹیب اور یو ٹیب کی جگہیں تبدیل ہو گئی ہیں، جس سے روزانہ کے نیویگیشن کے معمولات متاثر ہوئے۔
یاد رہے کہ یوٹیوب کی پچھلی تاریخ میں بھی صارف انٹرفیس میں تبدیلیوں پر تنازعات دیکھنے کو ملے ہیں۔ 2021 میں پلیٹ فارم نے ڈس لائیک کاؤنٹس کو پرائیویٹ کر دیا تھا تاکہ ہراسانی کی روک تھام ہولیکن یہ اپ ڈیٹ صارفین میں اب بھی مقبول نہیں ہے۔ اس پس منظر میں صارفین کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہو رہا ہے کہ آج کے مسائل کسی تجربے کا حصہ ہیں یا محض عارضی خرابی۔
یوٹیوب نے حال ہی میں صارفین کو اپنی مرضی کے ہوم فیڈ ترتیب دینے کے لیے ایک ٹول متعارف کرایا ہے تاکہ وہ سفارشات کو اپنی ترجیحات کے مطابق ڈھال سکیں۔ چاہے یہ غائب ہونے والے فیچرز کسی بڑی ڈیزائن تبدیلی کا حصہ ہوں یا عارضی خرابی، پلیٹ فارم صارفین کے تاثرات کو سنجیدگی سے لینے اور ان کے مطابق انٹرفیس کو بہتر بنانے پر مجبور ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








