یہ کام کرنے کی صورت میں یوٹیوب ویڈیو پلے نہیں ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

یوٹیوب
(فوٹو: آن لائن)

یوٹیوب نے اپنی خدمات مہیا کرنے کی شرائط (ٹرمز آف سروس) کی خلاف ورزی کی صورت میں صارفین کو ویڈیو پلے کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نئے فیچر کی فعالیت پر کام شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کے مالک گوگل کی خواہش ہے کہ صارفین اگر ویڈیو دیکھنا چاہتے ہیں تو یوٹیوب کے پیش کردہ اشتہارات بھی ساتھ ہی دیکھا کریں، اور اگر نہیں تو یوٹیوب چھوڑ کر جانے کا انتخاب کرسکتے ہیں، تاہم صارفین نے ویڈیوز بغیر اشتہارات دیکھنے کے نت نئے راستے اختیار کرلیے ہیں۔

مثال کے طور پر عوام کی بڑی تعداد یوٹیوب کی انفرادی ویڈیوز، پلے لسٹ اور بعض اوقات مکمل یوٹیوب چینل کو بھی ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے فون یا کمپیوٹر کی میموری میں محفوظ کرکے دیکھتی ہے جو یوٹیوب کی پالیسی کے خلاف ہے کیونکہ اس سے یوٹیوب کو صارفین کو اپنے اشتہارات دکھانے کا موقع نہیں ملتا۔

ویڈیوز دکھانے کیلئے دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم کے طور پر عوام کو اپنی خدمات بلا معاوضہ مہیا کرنے کے معاوضے کے طور پر یوٹیوب کی خواہش ہے کہ صارفین ویڈیوز کو یوٹیوب پر اسٹریمنگ کرتے ہوئے دیکھیں تاکہ اشتہارات دیکھے جانے کی صورت میں نہ صرف یوٹیوب کو بلکہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کو بھی معاوضہ مل سکے۔

ڈاؤن لوڈ کرنا تو یوٹیوب کی پالیسی کے خلاف ہے ہی، تاہم کچھ ایسی ایپس بھی ہیں جو یوٹیوب پر چلتی ہوئی ویڈیوز کے ایڈز بلاک کرسکتی ہیں جن کے خلاف یوٹیوب نے اعلانِ جنگ کردیا ہے۔ یوٹیوب نے فیصلہ کیا ہے کہ تھرڈ پارٹی ایپس جو ٹرمز آف سروس کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں، ان کا محاسبہ کیا جائے۔

اس قسم کی ایپس کی مدد سے صارفین یوٹیوب کی ویڈیوز کسی بھی قسم کے اشتہارات کے بغیر دیکھتے ہیں جس کی روک تھام کیلئے یوٹیوب نے اوّل تو پریمئم ممبرشپ کی پیشکش کی اور بعد ازاں ایسے صارفین کو بلاک کرنا شروع کردیا اور اب 3 ویڈیوز اشتہارات کے بغیر دیکھی جاسکتی ہیں، اس سے زیادہ نہیں۔

پوتا کچھ یوں ہے کہ تھرڈ پارٹی ایپس کے ذریعے یوٹیوب کو اشتہارات دکھانے سے معذور کردینے والی ایپس کو یوٹیوب کا الگورتھم پکڑ لیتا ہے اور ایسے صارفین کو بلاک کردیتا ہے جو اشتہارات کے بغیر ویڈیوز دیکھتے ہیں جبکہ ایسے صارفین کو ویڈیوز دیکھنے سے قبل طویل وقت تک انتظار بھی کرنا پڑتا ہے۔

Related Posts