پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ یمنیٰ زیدی کو اپنی حالیہ انسٹا اسٹوری پر صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ڈرامہ سیریل صنف آہن میں شائستہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے گزشتہ دنوں انسٹا اسٹوری پر ڈرامے کے دوران اپنے ایک منظر کی تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ سیلوٹ کررہی تھیں۔
اس منظر کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اس منظر کو کرتے وقت مجھے بہت پسینے آرہے تھے لیکن صرف ملک سے بے پناہ محبت کی وجہ سے میں ڈرامے کا یہ منظر کرنے میں کامیاب ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار علی نور پر جنسی ہراسانی کے الزامات، عائشہ بنت راشد کون ہیں؟
خیال رہے کہ اداکارہ کی جانب سے کی گئی اس پوسٹ کو کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند نہیں کیا جارہا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے یہ صرف ملک سے محبت کی خاطر نہیں بلکہ پیسے کیلیئے کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین میں سے ایک نے کہا کہ اداکارہ صحیح سے بتائیں کہ وہ محبت کیلیئے نہیں بلکہ پیسے کیلیئے یہ کررہی ہیں اور فی قسط دو سے تین لاکھ لے رہی ہیں۔


گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں










