کسی نیکی کو چھوٹا نہ سمجھیں۔زینب شبیر کی مداحوں کو نصیحت

تازہ ترین

تازہ ترین

کسی نیکی کو چھوٹا نہ سمجھیں۔زینب شبیر کی مداحوں کو نصیحت
کسی نیکی کو چھوٹا نہ سمجھیں۔زینب شبیر کی مداحوں کو نصیحت

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب شبیر نے مداحوں کو نصیحت کی ہے کہ کسی نیکی کو چھوٹا نہ سمجھیں ہوسکتا ہے کہ آپ سو رہے ہوں اور آپ کیلئے دُعائیں کی جارہی ہوں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ زینب شبیر نے کہا کہ شاید آپ سو رہے ہوں اور اسی دوران دسیوں دعائیں آپ کو فائدہ پہنچا رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

عامر لیاقت کے ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ زینب شبیر نے کہا کہ آپ کو دعا کوئی غریب شخص دے سکتا ہے جس کی آپ نے مدد کی ہو یا کوئی بھوکا جسے کھانا کھلایا ہو۔

پیغام میں زینب شبیر نے کہا کہ کوئی اداس انسان جسے آپ نے خوشی دی ہو، یا ذہنی دباؤ کا شکار ایسا شخص جس کی زندگی آپ نے آسان بنائی ہو۔ نیکی کو چھوٹا نہ سمجھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ???????????????????????? ???????????????????????????? (@zainabshabbir.11)

واضح رہے کہ 23 سالہ اداکارہ زینب شبیر نے 2018میں ڈرامہ سیریل سانوری سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور ڈرامہ سیریل ایمان اور پیا نام کا دیا میں بھی کردار نبھائے۔

ڈرامہ سیریل مہر پوش میں اداکارہ زینب شبیر نے آیت کے کردار سے مداحوں کی توجہ حاصل کی اور ڈرامہ سیریل یار نہ بچھڑے میں پلوشا کا مرکزی کردار بھی نبھایا ہے۔ 

Related Posts