اسلام آباد: امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جس میں افغانستان میںقیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان امن عمل کے لئے خصوصی امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے می مجموعی صورتحال اور جاری افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال ہواجب کہ زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے عمل میں سہولت کاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل زلمے خلیل زاد نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سےبھی ملاقات کی تھی جس میں افغانستان میں امن کی کاوشوں سمیت خطےمیں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور افغان امن عمل کی کاوشیں بروئے کار لانے کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ کو طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات سے متعلق حالیہ صورتِ حال کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں فلسطین پر ٹرمپ کا امن منصوبہ واضح طور پر مسترد کرنا ہوگا۔شیریں مزاری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








