لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل پشاور زلمی کی جانب سےشائقین کا جوش و خروش بڑھا نے کاسلسلہ جاری ہے ، پیکیجز مال لاہور میں زلمی پرفیوم کی شاندار لانچنگ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی پرفیوم لانچ کرنے والی پاکستان کی پہلی اسپورٹس فرنچائز بن گئی،پیکیجز مال لاہور میں نامور پرفیوم برانڈ اصغر علی کے اشتراک سے زلمی پرفیوم لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، زلمی اسٹار کرکٹرز کامران اکمل ، حسن علی شریک ہوئے ، دنیا کے بہترین پرفیوم برانڈ میں شمار ہونے والے اصغر علی پرفیوم نے زلمی پرفیوم ڈیزائن کیا ہے۔
اس موقع پرچیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے پی ایس ایل فائیو کے آغاز کا وقت قریب آرہا ہےشائقین سمیت کرکٹرز اور فرنچائز کا بھی جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








