نئے آرمی چیف کے تقرر کے بعد حکمراں اتحاد پنجاب میں تبدیلی کے لیے سرگرم ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈالنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب آصف زرداری مشن لاہور پرکام شروع کریں گے، حکمراں اتحاد نے مشن لاہور کا ٹاسک آصف علی زرداری کو دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان نے چار سیکنڈ میں طویل نمبر ترتیب دینے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
ذرائع کا کہنا ہےکہ آصف علی زرداری آئندہ چند دنوں میں مشن لاہور کے لیے روانہ ہوں گے، آصف علی زرداری کچھ دن لاہور میں قیام کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








