زرتاج گل حلیم عادل کی گرفتاری پربرہم، سندھ حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ

تازہ ترین

تازہ ترین

Zartaj Gul talks about politicians

اسلام آباد:وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سندھ حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ہے۔

زرتاج گل وزیر کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف کے ساتھ سیاسی بنیاد پر پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت ظلم کر رہی ہے۔ اس کی مذمت کرتی ہوں اور حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہوں۔ سندھ کی مظلوم عوام کی نمائندگی کرنے کی سزا دینے والی ایک آمرانہ حکومت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کو دبا نہیں سکتی، حلیم عادل شیخ سے پوری سندھ حکومت پر لرزہ طاری ہوجاتا ہے اس ان کی آواز دبانے کیلئے جھوٹے کیسز میں ملوث کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن کے دوران سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن، سیف اللہ ابڑو آؤٹ، فیصل واؤڈا کیخلاف اپیل منظور، نااہلی کا امکان

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو دل کی تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر حلیم عادل شیخ کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ کو اسپتال لے جانے کی درخواست کی گئی۔حلیم عادل شیخ کو قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کردیا گیا۔

حلیم عادل شیخ کو گزشتہ روز عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تھا۔دوسری جانب حلیم عادل شیخ کے ترجمان محمدعلی بلوچ نے الزام عائد کیاہے کہ حلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل میں تشدد کا نشانہ بنایاگیا ہے۔

Related Posts