ملک کو بحران سے صرف عمران خان نکال سکتا ہے، زرتاج گل وزیر

تازہ ترین

تازہ ترین

زرتاج گل وزیر
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کو بحران سے صرف عمران خان باہر نکال سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ہم اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کیلئے گئے تو اس سے قبل سیاسی گفتگو نہ کرنے کی شرط رکھی گئی۔ ہم اپنے اپنے علاقوں سے ووٹ لے کر آئے ہیں۔

گفتگو کے دوران زرتاج گل وزیر نے کہا کہ آپ جو بھی ظلم تحریکِ انصاف پر کریں گے، اس کا حساب دینا ہوگا۔ حکومت سفاک ہے، ہمارے لیڈر عمران خان نے ہمارے نام دئیے تھے، اس لیے ملاقات کیلئے گئے تھے۔ ہمیں کہا گیا لکھ کر دو، عمران خان سے سیاسی گفتگو نہیں ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی گفتگو ہی کریں گے، ہم تو سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے کمیشن بنا کر اڈیالہ جیل دورے  کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کون سی چیز ہے جو چھپائی جارہی ہے۔

زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ ہم پابندی ختم ہونے کے بعد اپنے رہنما عمران خان سے ملاقات کیلئے آئے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عمر ایوب خان، عامر ڈوگر، اسد قیصر، شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر اڈیالہ جیل پہنچے تاہم ان کی ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔

Related Posts