ژالے سرحدی نے ایسرا بلجیک کو پاکستانی برانڈز کی سفیر بنانے پرناراضگی کی وجہ بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

Zhalay clarifies her remarks on hiring Esra Bilgic as ambassador of Pakistani brands

کراچی: پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے ترک اداکارہ ایسرا بلجیک کو پاکستانی برانڈز کی سفیر بنانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان کی وضاحت پیش کردی ہے۔

اداکارہ ژالے سرحدی نے ایسرا بلجیک کو پاکستانی برانڈز کی سفیر بنانے کے حوالے سے کہا ہے کہ ایسرا بلجیک کو ہائر کرنا ان لوگوں کے چہروں پر طمانچہ ہے جو ہمارے مواد اور اداکاروں کو فروغ نہیں دیتے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کے بارے میں بات کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اگر ہماری ملازمتیں ہمارے اپنے لوگوں کو دی جائیں گی تو اس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

اداکارہ ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے اور ہمارے فنکار بیروز گار بیٹھے ہیں ایسے میں غیر ملکی فنکاروں کو مہنگے داموں باہر سے بلوا کر کام کروانا درست نہیں  ہے۔

مزید پڑھیں:ارطغرل غازی کی اداکارہ ایسرا بلجیک پاکستانی چکن بریانی کی شوقین نکلیں

واضح رہے کہ ترک ڈرامہ ارطغرل غازی سے شہرت پانے والی اداکارہ ایسرا بلجیک اس وقت پاکستان میں مختلف برانڈز کی سفیر کی حیثیت سے ان پراڈکٹس کی تشہیر میں مصروف ہیں جس پر پاکستان کے فنکاروں  میں بے چینی پائی جارہی ہے۔

Related Posts