کراچی :اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں نوجوان مسلمان لڑکیوں کو فلرٹ کرنے کے طریقے سکھانا شروع کردیئےہیں۔
گزشتہ دنوں اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں ژالے سرحدی نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ مسلمان لڑکیاں فلرٹ کرنا نہیں جانتی ہیں، انہوں نے لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو فلرٹ کرنا سکھاتی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں دلچسپ انداز اپناتے ہوئے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ فلرٹ کرنے کیلئے پہلے مسکرائیں، نیچے دیکھیں اور نیچے دیکھتے ہوئے چلتی رہیںاور آخر میں انہوں نے استغفراللہ۔کہتے ہوئے ویڈیو ختم کردی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے فلم و فیشن انڈسٹری کی سرگرمیاں ماند ہونے کی وجہ سے اداکارائیں اور ماڈلز ان دنوں فراغت میں سوشل میڈیا پر وقت گزاری میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستانی شائقین نے ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کے تنگ اورمختصر لباس پر اعتراض اٹھادیا
اداکارہ ژالے سرحدی مختلف موضوعات پر رائے دینے کی وجہ سے اکثر میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں اور اب انہوں نے ایک بار پھر ایک حساس نوعیت کا مذاق کرکے لوگوں کو تنقید کا موقع فراہم کردیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








