اہل اسلام کو مبارک! ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید کی تاریخ کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

Zil Hajj moon sighted, Eid date announced

سعودی عرب میں حکام نے جمعرات کو ملک میں چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت میں آج ذی الحج کا پہلا دن ہوگا۔

سعودی سپریم کورٹ کے ایک بیان کے مطابق “یوم عرفات ہفتہ 15 جون جبکہ اتوار 16 جون کو عید الاضحی کا پہلا دن ہو گا”۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یوم عرفات ذی الحج کی نویں تاریخ کو ہوگا جو کہ 15 جون کو ہوگا، اسی طرح ماہ مقدس کا آغاز 7 جون کو ہوگا، جس میں عید الاضحی کا پہلا دن 16 جون ہوگا۔

چاند نظر آنے سے ذی الحج اسلامی مہینے کا آغاز ہوتا ہے جس میں حج کی ادائیگی کے بعد عید الاضحی منائی جاتی ہے۔

عید الاضحی کا پہلا دن 10 ذی الحج کو آتا ہے۔ یوم عرفات ذی الحج کی نویں تاریخ کو آتا ہے۔ اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک، حج سعودی عرب میں مکہ کی زیارت ہے، جسے ہر مسلمان کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار ضرور کرنا چاہیے اگر وہ استطاعت رکھتا ہو۔

پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں چاند کے حوالے سے اعلان کیا جائیگا۔

Related Posts