کراچی کے چڑیا گھر میں عدالتی حکم پر عمل شروع ہوگیا، بیمار اور لاغر ریچھ کیلئے چڑیا گھر انتظامیہ نے ائیر کولر لگا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانو نامی مادہ ریچھ کراچی کے بڑے چڑیا گھر میں گرمی کے باعث بدحالی کا شکار رہی، رانو نامی بھالو کیلئے چڑیا گھر نے ائیر کولر کا انتظام کردیا ہے۔
چڑیا گھر انتظامیہ نے رانو کیلئے برف کے سیل کا بھی انتظام کیا، پانی کے حوض کو صاف کردیا گیا، بھالو کیلئے وافر مقدار میں صاف پانی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق رانو حوض کے پانی میں اٹکھیلیاں کرکے خوش ہے جس کے ساتھ دیگر جانوروں کے کھانے پینے اور دیکھ بھال کے حوالے سے بھی عدالتی حکم پر عمل شروع کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں جانوروں کیلئے 62 کروڑ روپے کی سمری ارسال
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








