زلفی بخاری کی ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری سے ملاقات، مبارکباد پیش کی

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق معاونِ خصوصی زلفی بخاری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہو گئے
زلفی بخاری کی ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری سے ملاقات، مبارکباد پیش کی

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار بخاری نے اسلام آباد میں مقیم مسیحی برادری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ تمام مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں تمام مذاہب کے ساتھ مل کر کورونا کا مقابلہ کریں گے۔

اسلام آباد میں مسیحی برادری کو راشن اور دیگر ضروریات زندگی کی ایشیا مہیا کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت کا ساتھ دیں۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام پاکستانی ایک قوم بن کر کورونا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

Related Posts