ایف آئی اے کا اسکول میں خفیہ کیمروں کا نوٹس، تحقیقات شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

FIA startds investigation over hidden cameras at school

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم نے محکمہ تعلیم کی جانب سے شکایت پرکراچی کے نجی اسکول میں خفیہ کیمروں کا نوٹس لے لیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرچی عمران ریاض کاکہنا ہے کہ خفیہ کیمرے اور ریکارڈنگ ایف آئی اے سائبر کرائم کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حساس معاملہ ہے ،ہماری ایک ٹیم اسکول کا دورہ کرے گی ،خفیہ کیمروں کا جائزہ لیا جائے گا ۔کیمرے کتنا عرصہ قبل اور کیوں گئے تھے تفصیلات لینگے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے باریک بینی سے معائنہ کیا جائے گا اورمحکمہ تعلیم سے بھی تفصیلات حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں نجی اسکول کے لیڈیز واش روم سے خفیہ کیمرے نکل آئے،رجسٹریشن منسوخ

دوسری جانب محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکول کے خلاف سائبر کرائم کو شکایت کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرچی عمران ریاض اور ڈی جی اسکولز منسوب صدیقی کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرچی عمران ریاض کاکہنا ہے کہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے معاملے کی تحقیقات کی درخواست کی ہے ، ٹیم کچھ ہی دیر میں اسکول پہنچ کر اپنا کام شروع کرے گی۔

واضح رہے کہ خفیہ کیمرے ایک خوبصورت شیٹ کے پیچھے اس طرح نصب کئے گئے تھے کہ شیٹ کے پھولوں نے کیمروں کی شناخت کو واضح نہیں ہوے دیا تھا۔

کیمرے برآمد کرنے کے بعد انکوائری کمیٹی کے افسران نے خفیہ کیمروں کے ذریعے خواتین کی ویڈیو ز بنانے کی وضاحت طلب کی اور خفیہ کیمرے بھی ضبط کر لئے تھے۔

Related Posts